قومی ہیرو ارشد ندیم کا گاؤں میں سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ

0
205
arshad nadeem

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے آبائی گاؤں میں سوئی گیس کا مطالبہ کر دیا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں میاں چنوں اور پھر گاؤں پہنچا تو لوگوں کا پیار دیکھا، جنون دیکھا، میری خواہش تھی کہ جیسے اللہ مجھے عزت دے رہا ہے، گاؤں کے لئے ہمیں چیزیں چاہئے، سڑکوں کی ضرورت ہے، بجلی ہے لیکن لوڈشیڈنگ نہیں ہو نی چاہئے،حکومت اگر اس گاؤں میں سوئی گیس لے آئے تو یہ ہمارے لئے بہت بڑی خوشخبری ہو گی، میاں چنوں میں یونیورسٹی بننی چاہئے ہماری بہنیں ڈیڑھ دو گھنٹے کا سفر کر کے ملتان جاتی ہیں، یہاں سٹیڈیم بھی بنے گا، میں حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے یوتھ فیسٹیول میں حصہ لیا تھا اور آج یہاں تک پہنچا،پاکستانی میڈیا کابھی شکریہ ادا کرتا ہوں،

ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں لاہور ایئر پورٹ پہنچا تو پاکستانی قوم نے میرا شاندار استقبال کیا، گھر کے لئے روانہ ہوا تو راستے میں بھی استقبال کیا گیا، ہر جگہ ہجوم نظر آیا،میں پاکستانی قوم کا، حکومت کا، میڈیا کا شکر گزار ہوں کبھی قوم کو مایوس نہیں کروں گا.

گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم

Leave a reply