قومی ہیرو ارشد ندیم اہلخانہ کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

ارشد ندیم کی کامیابی سے یوم ِآزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں،وزیراعظم
0
190
arshad

پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم آج اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے.

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے د وران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارشد ندیم آج وزیراعظم ہاؤس آ رہے ہیں، ارشد ندیم کےا عزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ دیا جائے گا،ارشد ندیم کی کامیابی سے یوم ِآزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، ان کی کامیابی پر قوم خوشیاں منارہی ہے۔40سال بعد اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت کرقوم کا سرفخرسے بلندکردیا.کابینہ اجلاس میں ارشدندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.ہمت نہ ہارکراپنے اہداف کا حصول اصل سبق ہے.صدرمملکت کو ارشدندیم کوایوارڈ دینے کے لئے خط ارسال کررہاہوں.آج وزیراعظم ہاؤس میں ارشد ندیم کے اعزاز میں دعوت دی گئی ہے.قوم کو بتائیں گے کہ ہم اپنے ہیروز کو بھرپوراندازمیں سراہتے ہیں.

ارشد ندیم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وزیر اعظم کے ڈنر میں شریک ہونگے. ارشد ندیم اور اسکی فیملی کو پروٹوکول کے ساتھ بزریعہ جہاز اسلام آباد پہنچیں گے۔

رواں برس 19 مارچ کو بھی ارشد ندیم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومتی سطح پر آپ کو سپورٹ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ آپ پاکستان کے لیے مزید تمغے جیت سکیں۔

گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم

Leave a reply