ارشد شریف قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر بحال

کینیا میں ارشد شریف کے میزبان خرم اور وقار قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار چکے ہیں
0
36
arshad shareef

صحافی واینکر ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکاروں کے انکے عہدوں پو بحال کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ ڈیوٹی پر واپس آ گئے ہیں،

ارشد شریف قتل کیس کی کینیا پولیس نے انکوائری کی اور پولیس اہلکاروں کو بے گناہ قرار دے دیا، ارشد شریف کے قتل میں ملوث پانچ اہلکاروں میں سے دو کو ترقی بھی دی گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا کی انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کا نتیجہ ہفتوں میں دینے کے وعدہ کیا تھا اسکے باوجود آج تک منظر عام پر نہ لائی، پولیس اہلکاروں کی بحالی اور تحقیقات کی طوالت سے متعلق سوال کا جواب بھی اتھارٹی کے ترجمان نہ دے سکے

کینیا میں ارشد شریف کے میزبان خرم اور وقار قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار چکے ہیں اور کینیا میں ہی مقیم ہیں

واضح رہے کہ ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں ارشد شریف کی والدہ نے عمران خان ،فیصل واڈا ،سلمان اقبال ،مراد سعید ،عمران ریاض کو شامل تفتیش کرنے کیلئے استدعا کی، ارشد شریف کی والدہ کی درخواست میں کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کئے جائیں ،والدہ ارشد شریف نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے، ارشد شریف قتل کیس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا،،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد

ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

 ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

Leave a reply