ارشد شریف کیس پر کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی سازشی تھیوریوں کی موت
ارشد شریف قتل کیس پر کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی سازشی تھیوریوں کی موت
ارشد شریف قتل کیس پر کینیا ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 2 پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا، کینیا کی کاجیادو ہائیکورٹ نے فیصلہ ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کی پیٹیشن پر دیا ، عدالتی فیصلے میں ارشد شریف کی ہلاکت انکی صحافتی سرگرمیوں سے جوڑنے کا موقف رد کر دیا گیا،کاجیادو ہائیکورٹ نے کہا کہ کینیا پولیس نے شناخت میں غلط فہمی پر غیر ضروری و غیر قانونی فائرنگ کی، عدالت نے ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کو 78 ہزار امریکی ڈالر بطور زرِ تلافی ادا کرنے کا حکم دیا
کینیا کی کاجیادو ہائیکورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کے شرانگیز پروپیگنڈے کی مکمل نفی کرتا ہے، پی ٹی آئی اس افسوسناک ہلاکت کو ارشد شریف کے مخالفین اور کینیا پولیس کی ملی بھگت قرار دیتی رہی ، ارشد شریف کی بیوہ نے پولیس اہلکاروں کے بیرونی رابطے ثابت کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی ، کینیا کی عدالت کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی سازشی تھیوریاں اپنی موت آپ مر گئیں
ں کینیا کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے جائزے سے سامنے آیا کہ ارشد شریف کی اہلیہ نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ ارشد شریف کو کام سے متعلق مسئلہ کی وجہ سے قتل کیا گیا، عدالت نے تھیوری کو نہیں مانا اور فیصلہ پولیس کے اس ورژن کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ غلط شناخت شوٹنگ کا معاملہ تھا۔ تاہم، چونکہ پولیس نے دھوکہ دہی کی اور بعد میں خاندان کو معلومات دینےمیں ناکام رہی اور مختلف اداروں کے درمیان انکوائری میں طریقہ کار میں تاخیر ہوئی اور متعلقہ پولیس افسران کے خلاف اب تک کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی، اس لیے مندرجہ ذیل فیصلہ سنایا گیا، تحقیقات جلد از جلد مکمل کی جا سکتی ہیں۔ مہلک طاقت کے من مانی اور نامناسب استعمال پر متعلقہ پولیس افسران کے خلاف تادیبی کارروائی، قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ، خاندان کو اس حوالے سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ہرجانہ ادا کرنا ہے اور مقدمے کی لاگت جواب دہندگان (بنیادی طور پر کینیا کی پولیس) کو برداشت کرنا ہے۔
درخواست گزار (ارشد شریف کی اہلیہ) کی مندرجہ ذیل استدعا کا بھی جواب نہیں دیا گیا،جس میں پولیس کی طرف سے عوامی معافی،پولیس تمام ثبوت (دستاویز، ویڈیوز، فوٹیج وغیرہ) حوالے کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے بنیادی طور پر پولیس ورژن کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ ارشد شریف کو ایک برس سے زائد عرصہ ہو چکا کینیا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، تا ہم ابھی تک ارشد شریف کے قاتل سامنے نہیں آ سکے،کینیا کی حکومت کے مطابق یہ ایک مبینہ پولیس مقابلہ تھا جس میں ارشد شریف کی موت ہوئی،23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میگاڈی ہائی وے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے ایک گاڑی پر گولیاں چلائیں، مرنیوالے کی شناخت ارشد شریف کے طور پر ہوئی،کینیا کی پولیس حکام میں اس کیس میں موقف کے حوالے سے تضاد نظر آیا.پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک بچے کی بازیابی کے لئے موجود تھے ،مقامی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح گولیاں چلائی گئیں اس سے یہ نہیں لگتا کہ چلتی گاڑی پر گولیاں چلیں
واقعے کے وقت ارشد شریف کی کار چلانے والے خرم کے مطابق وہ جائے وقوعہ سےآدھے گھنٹے کی مسافت پر ٹپاسی کے گاؤں تک گاڑی لے گئے تھے،قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں،
پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا تاہم کئی سماعتوں کے باوجود کیس کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکا،
اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم
ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے
ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ
ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کو تفتیش کے لئے مکمل تیار رہنا ہوگا،سپریم کورٹ
کینیا کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی
مرحوم صحافی ارشد شریف کی صاحبزادی نےاپنےوالد کی طرح صحافت کا آغاز کردیا
ارشد شریف قتل کیس،عمران خان،واوڈا،مراد سعید کو شامل تفتیش کیا جائے،والدہ ارشد شریف
ارشد شریف قتل کیس، کینیا کی عدالت کا ملزمان کیخلاف کاروائی کا حکم