ارشد شریف قتل کیس،جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست،حکمنامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ،ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
سینئیر صحافی حامد میر اور اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور اسپیشل جے آئی ٹی کے سربراہ عدالت میں پیش ہوئے، دونوں افسران کے مطابق کینیا حکومت سے میوچل لیگل اسسٹنس کا معاہدہ نہیں ہوا ہے، افسران کے مطابق ایم ایل اے معاہدہ نہ ہونے کے باعث کینیا میں شواہد کی جانچ پڑتال، تحقیقات نہیں ہو سکتیں، درخواست گزار وکیل کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کافی عرصے سے التوا کا شکار ہے، وکیل کے مطابق حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا قیام شفاف تحقیقات کا تقاضا ہے، وکیل کے مطابق 2024 میں مجموعی طور پر 7 صحافیوں کا قتل ہوا،وکیل نے استدعا کی کہ صرف ارشد شریف ہی نہیں، بقیہ صحافیوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے بھی جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے اپنا موقف جمع کرانے کیلئے وقت کی استدعا کی گئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وقت دیا جاتا ہے، آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ، وزارت قانون کے نمائندے پیش ہوں،کیس کی آئندہ سماعت 6 اگست کو مقرر کی جائے،
ارشد شریف قتل کیس،نوازشریف،مریم کیخلاف سکاٹ لینڈ یارڈ میں کیس بند
ارشد شریف کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کاکمیشن بنانے کا عندیہ
ارشد شریف کیس پر کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی سازشی تھیوریوں کی موت
واضح رہے کہ ارشد شریف کو ایک برس سے زائد عرصہ ہو چکا کینیا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، تا ہم ابھی تک ارشد شریف کے قاتل سامنے نہیں آ سکے،کینیا کی حکومت کے مطابق یہ ایک مبینہ پولیس مقابلہ تھا جس میں ارشد شریف کی موت ہوئی،23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میگاڈی ہائی وے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے ایک گاڑی پر گولیاں چلائیں، مرنیوالے کی شناخت ارشد شریف کے طور پر ہوئی،کینیا کی پولیس حکام میں اس کیس میں موقف کے حوالے سے تضاد نظر آیا.پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک بچے کی بازیابی کے لئے موجود تھے ،مقامی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح گولیاں چلائی گئیں اس سے یہ نہیں لگتا کہ چلتی گاڑی پر گولیاں چلیں
واقعے کے وقت ارشد شریف کی کار چلانے والے خرم کے مطابق وہ جائے وقوعہ سےآدھے گھنٹے کی مسافت پر ٹپاسی کے گاؤں تک گاڑی لے گئے تھے،قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں،
پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا تاہم کئی سماعتوں کے باوجود کیس کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکا،
اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم
ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے
ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ
ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کو تفتیش کے لئے مکمل تیار رہنا ہوگا،سپریم کورٹ
کینیا کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی
مرحوم صحافی ارشد شریف کی صاحبزادی نےاپنےوالد کی طرح صحافت کا آغاز کردیا
ارشد شریف قتل کیس،عمران خان،واوڈا،مراد سعید کو شامل تفتیش کیا جائے،والدہ ارشد شریف
ارشد شریف قتل کیس، کینیا کی عدالت کا ملزمان کیخلاف کاروائی کا حکم