آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل

0
51

منشیات کیس میں گرفتاربالی ووڈ اداکار شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو قرنطینہ کے لئے بنائے گئے مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اب جیل میں آریان کا قرنطینہ کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے پیش نظر بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آریان سمیت 5 مزید ملزمان کو جیل کے عام بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ آریان سمیت دیگر افراد کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام بیرک میں منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں کورونا سے متعلق نئے قواعد کے مطابق آریان سمیت دیگر ملزمان کو عام بیرک میں منتقل کرنے سے قبل 3 سے 5 قرنطینہ سیل میں رکھا گیا تھا اس دوران آریان کے قرنطینہ سیل میں دو پرانے قیدی، دو معذور قیدی اور دو دیگر قیدی تھے –

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیاتھا آریان کو قرنطینہ سیل کے بعد 500 قیدیوں والے بیرک میں منتقل کیا جاسکتا ہے جس میں آریان بھی باقی قیدیوں کی طرح اپنے جیل میں بقیہ روز پورے کریں گے۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہوئی سماعت کے دوران عدالت میں آریان کے وکیل اپنے دلائل میں کہا تھا کہ آریان چھاپے کے روز کروز پر نہیں تھے، پولیس کو ان کے پاس سے کوئی منشیات برآمد ہوئی اور نہ ہی وہ منشیات فروش ہیں لہٰذا آریان کا جرم ایسا نہیں کہ ضمانت مسترد کیے جانے کی وجہ بن سکے۔

شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

ممبئی کی سیشن کورٹ میں آریان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت میں وکیل امیت دیسائی نے کہا کہ میرا مؤکل این سی بی کی جانب سے 2 اکتوبر کو مارے جانے والے چھاپے کے وقت کروز شپ پر نہیں تھا، یہ الزام سراسر جھوٹا ہے۔

امیت دیسائی نے کہا تھا کہ آریان کو کروز پر جانے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، آریان اپنے دوست ارباز مرچنٹ کے ہمراہ جب داخلی دروازے پر پہنچا تو اس وقت این سی بی پہلے سے وہاں موجود تھی، انہیں آریان کے پاس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔

آریان خان کے وکیل نے مزید کہا تھا کہ میرے مؤکل کے خلاف وہاں ہونے اور منشیات کے استعمال کا مقدمہ ہے لیکن اس کے پاس رقم موجود نہیں تھی، منشیات برآمد ہونے والوں سے بھی آریان کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

امیت دیسائی کا کہنا تھا این سی بی ڈرگز ڈیلرز کو پکڑنے کیلئے بہت اچھے اقدام کررہی ہے لیکن یہ انتہائی غیراخلاقی ہے کہ بے قصور افراد کو جیل میں رکھا جائے ان بچوں کے معاملے کو مزید بدتر نہ بنایا جائے، یہ بہت تکلیف اٹھا چکے، انہوں نے اس معاملے میں سبق سیکھ لیا ہے۔

این سی بی نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں آریان کی ضمانت کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے اس کا تعلق انٹرنیشنل گروہ سے جوڑا تھا جس پر امیت دیسائی نے کہا تھا کہ یہ چھوٹے بچے ہیں، ضمانت کیلئے مزید تاخیر نہ کی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت آج بروز جمعرات تک ملتوی کردی۔

منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…

دوسری جانب آریان کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ اوران کے بیٹے سے متعلق مختلف خبریں میڈیا میں زیر گردش ہیں اور اب بچوں کی تربیت سے متعلق بالی وڈ کنگ کے کچھ پرانے انٹرویو بھی سامنے آرہے ہیں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے مختلف انٹرویوز کے دوران شاہ رخ اپنے بچوں سہانا اور آریان کی تربیت پر فخر بھی کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے فادرز ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ان کے بچے ان سے بہتر انسان ہیں۔

شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…

2014 میں دیئے گئے انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو انجینئر بننے کا نہیں کہتے بلکہ وہ جو چاہیں بن سکتے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے صحت مند اور خوش رہیں وہ جو کرنا چاہیں وہ کریں۔

شاہ رخ نے کہا تھا کہ بچوں اور مجھ میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ڈمپل ہیں جو انہیں مجھ سے ملے ہیں جب کہ بچوں نے میری عادتیں نہیں لیں جس کے لیے میں خدا کا شکر گزار ہوں، وہ مجھ سے کہیں بہتر انسان ہیں۔

خیال رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

Leave a reply