لندن:سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی نوازشریف کی ساری بیماریاں کالعدم ہوگئیں:بڑا بیان بھی داغ دیا،اطلاعات کےمطابق اس وقت لندن میں خوشیاں منائی جارہی ہیں اور اس وقت پاکستانی سپریم کورٹ کے سزا یافتہ سابق وزیراعظم بہت زیادہ صحت مند نظرآرہےہیں اور ساتھ ہی نوازشریف نے عمران خان کےلیےایک پیغام بھیجا ہے

 

نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا ہےکہ پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دینا چاہونگا.آج ایک ایسے شخص سے نجات ملی ہےجس نے پاکستان کو معاشی طور پہ تباہ و برباد کیا پاکستان کو کنگال کرکے رکھ دیا.اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ہے کہ اس سے نجات ملی ہے.

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نوازشریف کی سپریم کورٹ کا فیصلہ سُنتے ہی ساری بیماریاں کالعدم ہوگئی ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہےکہ نوازشریف شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان آجائیں گے

 

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا تھا، اسکے علاوہ عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے جلدازجلد تحریک عدم اعتماد کو نمٹانےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسمبلی اجلاس کوغیرمعینہ مدت تک ملتوی نہ کیا جائے اسپیکرعدم اعتمادتحریک نمٹانے تک اجلاس ملتوی نہیں کرسکیں گے۔

سپریم کورٹ نے اسمبلی کی تحلیل کے آرڈر کو غیر آئینی قرار دے دیا اور ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے، اب تک کے قانونی اقدامات غیر آئینی تھے۔

 

Shares: