پشاور: پی ڈی ایم کےٹوٹتےہی جماعتیں ٹوٹنےلگیں:ن لیگ،پی پی اوراے این پی کےرہنماکارکنان سمیت پی ٹی آئی میں شامل ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے ٹوٹنے کی خبروں کے بعد ملک بھراورخصوصا کے پی سے ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ بڑی تعداد میں دوسری جماعتوں کے اہم رہنما کارکنان سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں

پشاور سے ذرائع کے مطابق ن لیگ ، پی پی پی اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنما حاجی شیر فرزند اور شمشیر خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے ملاقات کی۔

حاجی شیر فرزند اور شمیرخان نے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ’آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے، پی ٹی آئی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی‘۔

Shares: