اسد طور کو انکوائری کیلئے بلایا اور گرفتار کرلیا کیا یہ قانون کے مطابق ہوا؟ عدالت

0
103
asad toor

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسد طور گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی

اسد طور کو عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے صحافی و وی لاگر اسد طور کا مزید 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے اسد طور کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا.

دوسری جانب اسد طور کی ایف آئی اے طلبی اور ہراسانی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسد طور کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار اسد طور کی جانب سے وکیل ایمان زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ کو رپورٹ جمع کرانے کا کہا تھا،بتایا گیا تھا کہ نوٹس کسی اور چیز کا دیا گیا اور ایف آئی آر کچھ اور ہے درخواست گزار کا ابھی کیا اسٹیٹس ہے؟ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہے،وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا مگر نوٹس کچھ اور تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ ایف آئی آر درج ہو اور گرفتاری ہو، مان لیا کہ درخواست گزار نے غلط کیا ہوگا مگر کیا ابتدائی رپورٹ پر گرفتاری ہوسکتی ہے؟ انکوائری کیلئے اگر بلایا اور گرفتار کرلیا کیا یہ قانون کے مطابق ہوا؟ درخواست میں جو لکھا ہے، اس سے بالکل برعکس ریلیف نہیں دے سکتے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور ایف آئی اے کے وکلاء سے کل حتمی دلائل طلب کرلیے اور درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی

دوسری جانب اسد طور پر ایف آئی اے کے مقدمے کی ایف آئی آر سامنے آگئی، جس میں اسد طور پر سرکاری افسران کیخلاف منفی اور جھوٹا بیانیہ بنانے کے لیے مہم چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں اسد طور پر ریاستی اداروں اور افسران کیخلاف لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے مطابق اسد طور نے ٹویٹر اور یوٹیوب کے ذریعے بدنیتی پر مبنی مہم چلائی، اسد طور نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف سرگرمیوں کو ہوا دی، اسد طور کے خلاف پیکا آرڈیننس 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری افسران کیخلاف منفی مہم چلانے پر جے آئی ٹی بنائی گئی تھی، جس کے بعد ایف آئی اے نے اسد طور کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد طور کو ہراساں نہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تا ہم ایف آئی اے نے گزشتہ شب اسد طور کو گرفتار کر لیا تھا،اسد طور کی گرفتاری پر صحافیوں نے بھی احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ انہیں رہا کیا جائے.

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

غریدہ فاروقی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، حکومت کا نوٹس

اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،ایف آئی اے حرکت میں،صحافی بھی طلب

Leave a reply