تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے
ایف آئی اے نے سائفر کے حوالہ سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور عمران خان، اسد عمر کو طلب کر رکھا ہے اسد عمر آج عدالت میں پیش ہوئے، عدالت پیشی کے بعد اسد عمر نے میڈیا سے مختصر بات چیت کی، اسد عمر نے نئی سیاسی جماعتوں کے حوالہ سے سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی چلاتے ہیں کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں صرف عوام کرسکتے ہیں .پرویزخٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر اب دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے
سائفر سے متعلق اعظم خان کے اعترافی بیان پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اعظم خان کا جو 164کا بیان سامنے آیا مجھے اس میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا مجھے اور شاہ محمود کو ایف آئی اے نے 24 جولائی کو بلایا ہے جائیں گے اور حقائق بتائیں گے
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
ہ اعظم خان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،
جو بات ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے وہ آج اعظم خان نے کہہ دی ،
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے
واضح ریے کہ گزشتہ روز عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سائفر کے حوالہ سے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، اعظم خان نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، اعظم خان اور عمران خان کی ایک آڈیو بھی سائفر کے حوالہ سے لیک ہوئی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کیا تھا تا ہم عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور تحقیقات رکوانے کی کوشش کی، گزشتہ سماعت پر عدالت نے تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا، جس کے بعد ایف آئی اے نے دوبارہ عمران خان کو طلب کر رکھا ہے