![asad](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/07/asadumarrr.jpg)
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
عدالت نے اسد عمر کی ضمانت منظور کر لی، لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ، تشدد کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ، اسد عمر کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ پولیس انہیں جلاﺅ گھیراﺅ، تشدد اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں گرفتار کر لے گی، وہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں تا ہم ان کی ضمانت منظورکی جائے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد اسد عمر کی 28 مارچ تک عبوری ضمانت منظو ر کر لی، عدالت نے پولیس کو اسد عمر کو گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کی بھی ہدایت کی ۔عدالت نے اسد عمر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا
عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جو مقدمات بن رہے ہیں ان کا قانون اور آئین سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان ان سے سنبھالا نہیں جا رہا تو اب جبر سے دبانے کی کوشش کررہے ہیں،جتنا عمران خان کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اتنا بڑا ہوتا جا رہا ہے،
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے
عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا