اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس،رمضان میں عبادات بارے ہوئے اہم فیصلے، واہگہ بارڈر،کرتارپور کب تک ہوں گے بند؟

0
18

اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس،رمضان میں عبادات بارے ہوئے اہم فیصلے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا

اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق حکمت عملی اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا،قومی رابطہ کمیٹی سے حتمی فیصلے کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی،اجلاس میں سندھ اوربلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ مین کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گی، صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز تیارکر لی گئی ہیں،مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے،اجلاس میں 14 اپریل کے بعد مختلف شعبوں کے لیے سفارشات تیار کرلی گئیں،

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ واپس لائے جانے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا،واہگہ بارڈر16اپریل سے29 اپریل تک بند رہے گا،افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر 13 اپریل سے29 اپریل تک بند رہے گا،کرتار پور راہدری 11اپریل سے 24 اپریل تک بند رہے گی،

مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور طے کیے جائیں گے،رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے،وزارت داخلہ کو علما سے مشاورت کی ذمے داری سونپی جائے گی.

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں آج 14 اپریل تک لاک ڈاون کا حکومت نے اعلان کر رکھا ہے تا ہم پاکستان میں مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاوں میں توسیع کا امکان ہے.آج نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع بارے فیصلہ کیا جائے گا.

پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کہ صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ متاثرہ علاقوں کے لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائیگی۔ جی ٹی روڈ بیلٹ پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر مکمل سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سبزی منڈیوں میں افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

Leave a reply