پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یادماضی عذاب ہے یارب، اسد عمر کے 2018 کے پیٹرول اعداد و شمار پر حامد میر کا تبصرہ کیا-
اسد عمر نے ٹویٹر پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کا بہانہ کر رہی ہے۔ عوام کو یہ نہیں بتا رہی کے ڈیزل پر فی لیٹر 26 روپیہ اور پیٹرول پر فی لیٹر 21 روپیہ ٹیکس وصول کرے گی اس ماہ میں۔ اس حکومت کے ہاتھ ہمیشہ عوام کی جیب میں جاتے ہیں۔ نا طاقتور سے ٹیکس لیتے ہیں نا money laundering روکتے ہیں-
یاد ماضی عذاب ہے یا ربؔ
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا https://t.co/uRY0XVIO3S— Hamid Mir (@HamidMirPAK) June 27, 2020
اسد عمر کی اس ٹویٹ پر سینئیر اینکر پرسن حامد میر نے لکھا کہ یاد ماضی عذاب ہے یا ربؔ ، چھین لے مجھ سے حافظہ میرا-
حامد میر کی اس تویٹ پر صارفین نے بھی تبصرے کئے-
یہ حکومت اور عمران خان اپنا ماضی نہیں اپوزیشن کا ماضی یاد رکھتی ے۔ ماضی یاد رکھیں گے تو یوٹرن کون کہےگا؟
— Rana Iqbal Khan (@ranaiqbalkhan4) June 27, 2020
رانا اقبال نامی صارف نے کہا کہ یہ حکومت اور عمران خان اپنا ماضی نہیں اپوزیشن کا ماضی یاد رکھتی ے۔ ماضی یاد رکھیں گے تو یوٹرن کون کہےگا؟
اپنی زندگی میں اسد عمر کو پشیمان دیکھنا چاہتا ھوں۔
میری خواہش دیکھ میں کیا چاہتا ھوں۔۔۔۔— Muhammad Riaz (@hvally) June 27, 2020
محمد ریاض ملک نامی صارف نے لکھا کہ اپنی زندگی میں اسد عمر کو پشیمان دیکھنا چاہتا ھوں میری خواہش دیکھ میں کیا چاہتا ھوں۔۔
ڈھیٹ لوگ کبھی پشیمان نہیں ہوا کرتے ۔۔۔۔۔
— muᏒshᎥᎠ ♡ (@stayyabshah1) June 27, 2020
ہاشمی نامی صارف نے کہ ڈھیٹ لوگ کبھی پشیمان نہیں ہوا کرتے ۔۔۔۔۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میزبان و اینکر جنید سلیم نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کا کہہ دیا تھا، جنید سلیم کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ-
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 25 روپے یکمشت قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اپوزیشن سمیت عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہے،لیکن تحریک انصاف صفائیاں دے رہی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا-