اصل قوت اہل پاکستان کی نظریہ پاکستان سے غیر متز لزل وابستگی ہے

تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے 23مارچ”یوم قرار داد پاکستان“کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا۔ پاکستان کی اصل قوت اہل پاکستان کی نظریہ پاکستان سے غیر متز لزل وابستگی ہے۔ تحفظ پاکستان میں نظریہ پاکستان کے تحفظ کابہت بڑا کردار ہے۔ کلمہ اسلام کی بنیاد پر بننے والے ملک کے دفاع میں بھی کلمہ کا بنیادی کردار ہے۔پاکستان لاکھوں شہیدوں کے خون کی امانت اور غازیوں کی جدوجہد کی جاگیر ہے۔پاکستان راز فطرت، کرشمہ قدرت اور فیضان ختم نبوت ہے۔

قیام پاکستان کی ایمانی تحریک کے اثرات ان شاء اللہ قیامت تک برقرار رہیں گے۔ قرارداد پاکستان میں موجزن ولولوں نے اکھنڈ بھارت کے بڑے بڑے برج الٹا دئیے اور طوفانوں کے رخ موڑ دیے۔ یوم قرارداد پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے فولادی جذبوں کا ترجمان ہے۔ 23مارچ کا دن برصغیر کی اسلامی تاریخ کا نہایت روشن باب ہے۔ جس طرح پاکستان بنانے کا نظریہ قرآنی ہے ایسے ہی آج پاکستان بچانے اور چلانے کا فار مولا بھی قرآنی ہونا چاہیے۔ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ناگزیر ہے۔ علاقائیت، لسانیت اور صوبائیت کے نعرے ملکی سا  لمیت کے لیے زہر قاتل ہیں۔

قرارداد پاکستان کے اصولوں کو پس پشت ڈالنے کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکا ر ہے۔نظام پاکستان کے خدوخال یورپ کی تقلید یا مغربی جمہوریت سے نہیں، قرآن وسنت اور خلافت راشدہ سے استوار ہونے چاہییں۔ کرونا وائرس جیسے حالات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا طریق کار اپنے نظریہ کی وجہ سے عام ممالک سے مختلف ہے۔ چنانچہ کرونا وائرس سے اہل پاکستان کے تحفظ کی خاطر بھی ہمیں شرعی طریقہ کار اور احتیاطی تدابیرکو پیش نظر رکھنا ہوگا۔

Comments are closed.