پیپلزپارٹی نےگناہ کبیرہ کرلیا،قوم کبھی معاف نہیں کرے گی:احسن اقبال نے فتویٰ جاری کردیا

0
57

لاہور:پیپلزپارٹی نےگناہ کبیرہ کرلیا،قوم کبھی معاف نہیں کرے گی:احسن اقبال نے فتویٰ جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمارے مفادات کونقصان پہنچایا قوم اس گناہ کبیرہ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی

شاعرمشرق علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی ‏کرنے کے حوالے سے آئے احسن اقبال کہتے ہیں کہ 23 مارچ کو ایک خواب کی قراردادپاس کی گئی، مسلمانوں نے اپنی جدوجہد سے قلیل ‏عرصےمیں ملک حاصل کیا پاکستان میں 22 کروڑ کے لوگوں کا ووٹ محفوظ نہیں۔

ارسطوسے معروف ہونے والے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آصف زرداری بلاول نے جو گفتگو کی ہم نے اس پر تبصرہ نہیں کیا ہمارا ہدف ‏عمران خان ہے ، ذاتیات پرجانے اور بیان بازی سے پرہیز کریں گے

احسن اقبال نے کہاکہ ہم آصف زرداری اور بلاول کے ‏بیانات کا جواب نہیں دینا چاہتے

اس سے قبل ایک پارٹی میٹنگ میں احسن اقبال نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرہم نے جواب دیا تو پی پی قیادت کو منہ چھپانے کے لیے جگہ نہیں ملے گی

اس میٹنگ میں یہ بھی دھمکی دی گئی کہ اگرپی پی ہمارے مفادات کونقصان پہنچانے سے باز نہ آئی تو پھراداروں کے خلاف اس کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے

Leave a reply