آصف زرداری کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی،یہ ضیاءالحق کا نام کیوں نہیں لیتے،شیخ رشید برس پڑے

0
49

آصف زرداری کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی،یہ ضیاءالحق کا نام کیوں نہیں لیتے،شیخ رشید برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اپوزیشن جماعتوں‌ پر برس پڑے

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں۔ پاک فوج نہ کبھی سیاست میں تھی، نہ ہے نہ ہوگی۔عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے ،میں ان کے ماتحت وزیرہوں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہونے کی تاریخ پتہ نہیں،جے یوآئی کی اپنی جماعت میں بڑی لے دے ہو رہی ہے،یہ ضیاءالحق کا نام کیوں نہیں لیتے،یہ ضیاءالحق کے پالشیےاورمالشیے ہیں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہ آصف زرداری نے زندگی کا ادھا حصہ جیل میں گزارا،غیر ضروری آٹھ محکموں کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اچھی بات ہے انہوں نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں ،آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے،ان کی لڑائی عمران خان سے زیادہ کرپشن چھپانےکےلیے ہے،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے، سب کی لڑائی عمران خان سے کم اور نیب کے ساتھ زیادہ ہے،ان کی لڑائی ہی یہی ہے کہ کیسز ختم کردیں کل مراد علی شاہ نے وزیراعظم بلاول کا نعرہ لگایا گزشتہ روز آصف زرداری نے جیلیں بھرنے کی بات کی ،ہم نے چوکیاں ختم کی ہیں، وہاں پولیس گاڑیاں کھڑی کریں گے،

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ابھی میٹنگ نہیں کہ ان کے لیے استقبالیہ کیمپ کب اور کہاں لگانےہیں،پوری امید ہے یہ سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے آپ کوانڈر19کے ساتھ ہی کھیلنا ہے تودوسروں کےحال پررحم کریں ،وزیراعظم کا ایک ہی موقف ہے ،مذاکرات ہوں یا نہ ہوں این آر او نہیں ملے گا،

Leave a reply