مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب کرلیا عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی ڈیوٹی جج عمر بھٹی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی لیگی ایم این اے پر سرکاری زمین کے کاغذات میں ردبدل کرکے اپنے نام کرانے کا الزام ہے ،ن لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں گرفتار کیا تفتیش مکمل ہوچکی ہے عدالت ضمانت منظور کرے
گزشتہ روز عدالت نے چودھری محمد اشرف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج انہوں نے درخواست ضمانت دائر کی، آج ہی کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن ملزم سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لئے موثر اقدامات کر رہا ہے اور جلد سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو مقدمہ میں متعدد بار تفتیش کے لئے طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
عدالت نے ایم این اے چوہدری اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا