اشرف غنی کے فوجی پاک افغان سرحد کیا گل کھلاتے رہے عیاں ہو گیا
باغی ٹی وی : افغان فوج جو کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے ، طالبان کے قبضے کے بعد ان کے کرتوت اور کارنامے سامنے آن لگے ہیں ۔ اس طرح جب سپین بولدک میں باب دوستی اور افغان آرمی کی چوکیوں پر افغان طالبان کے قبضے کے بعد تلاشی لی گئی تو . افغان آرمی کی متعدد چوکیوں سے کروڑوں روپے کی پاکستان کرنسی برآمد ہوئی ۔
بتایا گیا ہے کہ یہ پاکستانی کرنسی افغان آرمی بارڈر پہ اسمگلرز کی مدد کرنے کے بدلے میں حاصل کرتی رہی ہے، مزید تلاشی جاری ہے. اب سمجھ آیا پی ٹی ایم کا بارڈرز بند ہونے پر رونا کیوںہے . اس لیے کہ ساری چور بازاری بند ہو رہی ہے .
طالبان نے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد افغانستان کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا ہے ۔ اور اس طرح پاکستان مخالف عناصر کو بھی ختم کر رہے ہیں ۔ اس طرح بھارت کے لیے کام کرنےوالے عناصر کو بھی بری طرح زد پڑی ہے ۔