رہائی کے بعد سابق صدرآصف علی زرداری کوکراچی پہنچادیاگیا،جنہوں نے استقبال کے لیے آناتھا وہ نہ آسکے
کراچی :نوازشریف کوبیرون ملک بھجوانے کےبعد آصف علی زرداری کوبھی ریلیف دیا گیا ،عدالت کی طرف سے ضمانت ملنے پرپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری راولپنڈی سے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ گئے۔
جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کُجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ…
تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو، وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ، سعید غنی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، مشیران رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔
غیرشادی شدہ افراد کے لیے خوشخبری،اب گھربیٹھے ہوگا نکاح
پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کاکہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج کیلئے کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا جائے گا اور اس سلسلے میں ہسپتال کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف زرداری کو لینے کیلئے خصوصی طور پر وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی ایئرپورٹ پہنچی تھی، اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے گئے تھے۔