غیرشادی شدہ افراد کے لیے خوشخبری،اب گھربیٹھے ہوگا نکاح

0
36

ریاض:غیرشادی شدہ افراد کے لیے خوشخبری،اب گھربیٹھے ہوگا نکاح ،اطلاعات کےمطابق شہریوں کو نکاح کےلئے اب عدالت جانےکی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ سعودی حکومت نےمملکت میں مقیم شادی کے خواہشمندوں کے لیے آن لائن نکاح کی سہولت کا طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

ایک ماہ انتظارکریں،آئین اورجمہوریت کےمطابق تبدیلی آئےگی، مولانا فضل الرحمان 

ذرائع کے مطابق شادی کے خواہشمندوں کو سب سے پہلے وزارت انصاف کی ویب سائٹ پر’آن لائن نکاح‘ کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کرنا ہوں گی جس کی روشنی میں وہ اگلے اقدامات اٹھائیں گے۔

طلبہ یونین کی بحالی سے لڑائیوں میں کمی آئے گی، شہیر سیالوی

وزارت کی طرف سے کہا گیا ہےکہ معلومات کےبعد امیدواروں کو اپنے ذاتی کوائف کے بارے میں اندراج کرانا ہوگا، نکاح خواں کا انتخاب، نکاح کا وقت اور تاریخ کا تعین کرنا ہوگا جس کے بعد وزارت کی جانب سے مذکورہ شخص کو پیغامات موصول ہوں گے۔

چھٹیاں ہی چھٹیاں ،پنجاب حکومت نے سب کی چھٹی کرادی

سعودی عرب سےذرائع کےمطابق وزارت نکاح خواں کا انتخاب اپنے طورپرکرےگی اورمتعین نکاح خواں دلہا اور دلہن کے کوائف ای نکاح کے تحت سسٹم میں درج کرے گا، جس کے بعد وزارت انصاف نکاح خواں کو بذریعہ ایس ایم ایس نکاح پڑھانے کی منظوری سے آگاہ کرے گی۔

ورلڈ بینک نے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خوشخبری سنادی

سعودی حکومت کی طرف سے تفصیلات میں یہ بتایا گیا ہےکہ یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دلہا اور دلہن فنگر پرنٹس کے ذریعے نکاح نامہ پر دستخط کریں جب کہ گواہ ’کی بورڈ‘ کے ذریعے دستخط کریں گے اور یوں آن لائن نکاح تمام مراحل سے گزرنے کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

فوجی اڈے پردہشتگردانہ حملہ 78، اہلکارہلاک

یاد رہےکہ سعودی حکومت کی طرف سے آن لائن نکاح کی سہولت میسر آنے پر شہری خوش ہیں اور وہ حکومتی اقدامات کو سراہا رہے ہیں ۔

Leave a reply