یوتھ آف شیخوپورہ کے اہتمام کرکٹ میچ کا انعقاد

0
30

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)یوتھ آف شیخوپورہ کے زیراہتمام تحصیل شیخوپورہ اور تحصیل شرقپور کی ٹیموں کے مابین ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا

تحصیل شیخوپورہ کی ٹیم نے 20 اوورز میں 164رنز بنائے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے تحصیل شرقپور کی ٹیم نے انیس اوورز اور دو گیندوں پر ہدف کو حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا

مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری یوتھ آف شیخوپورہ محمد فہیم شاکر نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جیتنے والی ٹیم کے کپتان سمیع اللہ کو میچ ونر ٹرافی دی گئی دوسری طرف محمد شاہد کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی محمد فہیم شاکر کا کہنا تھا کے کھیل جہاں ایک طرف نوجوانوں کو ڈسپلن سکھاتے ہیں وہاں دوسری طرف ان کی صلاحیتوں کو مثبت رخ پر لگاتے ہیں ہم چاہتے ہیں کھیل کے میدان آباد ہوں تاکہ نوجوان تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب رہیں کھیل کے گراؤنڈ آباد ہونگے تو ہماری آنے والی نسلیں نشے جیسی لعنت سے بھی محفوظ ہونگی۔

Leave a reply