جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کُجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

0
40

راولپنڈی :جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات ، اطلاعات کےمطابق پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےترجمان نے کہاہے کہ آرمی چیف سے افغان امن عمل کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی سفیر پال جونز بھی ملاقات میں موجود تھے۔یہ ملاقات اچانک ہوئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ اس ملاقات میں امریکی سفیر اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف سے افغان امن عمل میں تعاون کی درخواست کی ہے

بھارتی سپریم کورٹ نے اجودھیا کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی سبھی درخواستیں خارج کردیں

یا درہےکہ امریکہ اور اتحادیوں کو یہ شکوہ ہےکہ افغان طالبان کی کنجی اسلام آباد میں لہٰذا جب تک اسلام آباد نہیں چاہے گا ، افغان طالبان کسی دوسرے فریق کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیارنہیں ہوں‌گے ،یہی وجہ ہےکہ جب بھی افغانستان میں امن عمل یا امریکی فوجیوں کی جان کی امان کا مسئلہ ہوتا ہے امریکہ پہلے اسلام آباد کی طرف رجوع کرتا ہے بعد میں‌ افغان طالبان کے پاس جاتا ہے

Leave a reply