وکلا گردی کے خلاف لاہور کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کا وسیع پیمانے پر ا‌حتجاج

0
41

وکلا گردی کے خلاف لاہور کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کا وسیع پیمانے پر ا‌حتجاج

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کے حملے کا معاملہ، ڈاکٹرز کا وسیع پیمانے پر ا‌حتجاج ہوا.

لاہور: جنرل اور جناح اسپتال میں پی آئی سی کے عملے سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا گیا.لاہور چلڈرن اسپتال میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس موقعے پر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس نے نعرے بازی کی

میڈیکل کالجز کی اکیڈیمک کونسل کی بھی احتجاج میں شرکت کی. اس موقع پر ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ اسپتالوں میں عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے، احتجاج کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چند روز پہلے مشتعل وکلا نے جہاں ڈاکٹرز ، مریض اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا وہاں فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply