آصف زرداری بیماری کے باوجود عدالت پیش،ضمانت کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

آصف زرداری بیماری کے باوجود عدالت پیش،ضمانت کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ #Baaghi

آصف زرداری بیماری کے باوجود عدالت پیش،ضمانت کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکہ میں مبینہ جائیداد سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی

سابق صدر آصف علی زرداری کمرہ عدالت میں پیش ہو گئے ،رجسٹرار آفس نے بتایا کہ ایمبولینس اندر لانے کی اجازت دی تھی،آصف علی زرداری خود پیدل آئے، آصف زرداری کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر پی پی رہنما بھی انکے ہمراہ تھے سابق صدر آصف علی زرداری کی وہیل چئیر بھی ہائیکورٹ میں لائی گئی ہے تا ہم آصف زرداری خود پیدل چل کر پہنچ گئے

نیویارک فلیٹ انکوائری،آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکر لی گئی عدالت نے آصف علی زرداری کی ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی اسلام آباد ہائیکورٹ نےنیب کوآصف زرداری کی گرفتاری سے روک دیا آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری 28جولائی تک منظورکی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ نےنیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا

قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری نے نیو یارک اپارٹمنٹ کی تحقیقات کے لئے نیب کی جانب سے بھجوائے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کروا دیا ہے، آصف زرداری نے تحریری جواب میں ایک ماہ کی مہلت مانگی ہے اور اکہا ہے کہ معلومات جمع کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے،

واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف نیب میں مختلف کیسز چل رہے ہیں، آصف زرداری گرفتار بھی رہ چکے ہیں انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہے. آصف زرداری اس وقت شدید علیل ہیں اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں

حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ

فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ

نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی ؟ نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا

آصف زرداری حاضر ہو، طلبی کا پروانہ جاری

Comments are closed.