لاہور: آصف زرداری نے لاڑکانہ چھوڑ کرلاہوربسیرے کرنےکا فیصلہ کرلیا،اطلاعات کےمطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے، اورلاہور میں طویل عرصہ قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور تنظیمی عہدیدران سے ملاقاتیں کریں گے، اور اس دوران وہ اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان لاہور قیام کو پنجاب حکومت کے خطرہ سمجھا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ پہلےسابقچند ماہ قبل بھی صدر آصف علی زرداری لاہور آئے تھے سابق صدر آصف علی زرداری ایک سے 2 روز لاہور میں قیام کیا تھا،آصف علی زرداری لاہور میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا تھا
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکو ظہرانے پر بلایا تھا
واضح رہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد آصف زرداری دوسری بار لاہور آرہے ہیں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کریں گے-