پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے۔ سابق صدر اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ مولانا نے زرداری کا استقبال کیا، وفاقی وزیر طلحٰہ محمود بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے سابق وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران اس کے علاوہ پنجاب، کے پی کے انتخابات، پی ٹی آئی سے ہونے والے مذاکرات اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت انتخابات کیسز پر گفتگو کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں سیاست پر کافی بات چیت ہوئی ہے اور مزاکرات بارے میں اہم معاملات کو ڈسکس کیا گیا جبکہ آئیندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ہے.