سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم ہونے چاہئیں. یوسف رضا گیلانی

0
64
PTI vs PPP

جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

بلاول ہاؤس لاہورمیں سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم اور وائس چیئرمین پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی مذاکرات کی حامی ، کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں۔ جبکہ بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مزید کئی لوگ رابطے میں ہیں انکا بیک گراؤنڈ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ بجٹ کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل پر اتفاق ہوگیا تھا لیکن وہ پھر چودہ مئی کے الیکشن پر بضد ہو گئے۔ فوجی املاک پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں ، مذاکرات کی حامی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم ہونے چاہئیں۔ یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے، سی ای سی میٹنگ اور اتحادیوں سے مل کر باہمی مشاورت سے فیصلہ کرینگے۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ۔۔۔ سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی پرچم پہنائے۔ بلاول ہاؤس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ، پی پی 265 سے رئیس اکمل وارن اور سردار شمشیر مزاری ، سید قاسم علی شمسی، فریحہ بتول، عبد العزیز کلانک، سابق ایم پی اے رسول بخش جتوئی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

پیر جعفرمزمل شاہ، سردار اللہ وسایا چنو لغاری، محمد علمدارعباس قریشی، این اے ایک سو اناسی سے ملک عبد الغفار ارائیں، مسزعطا قریشی، یاسرعطا قریشی بھی جیالے بن گئے۔ سید جمیل شاہ، سید رشید شاہ، شیخ دلشاد احمد، سید بلال مصطفی، سید تحسین نواز گردیزی، میاں علی حیدر وٹو، میاں سلمان ایوب موہل، میاں امیرحیدر وٹو، ایاز خان، امجد خان نیازی، مزمل خان نیازی اور عمر مسعود فاروقی بھی پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام سیاستدانوں کو پارٹی پرچم بھی پہنائے۔

Leave a reply