آصفہ بھٹو زرداری نے جب پہلی سیاسی انٹری ماری تو ملتانیوں کا کیا حال ہوگیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صدر آصف زرداری کی چھوٹی بیٹی اور بلاول بھٹو کی بہین آصفہ بھٹو نے سیاسی میدان میں قدم رکھا دیا ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے جاندار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دیدیا، حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا۔
آصفہ بھٹو کو ملتان میں خطاب کرتا دیکھ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن جذباتی ہو گئے اور فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ آصف بھٹو زرداری کا اپنے پہلے سیاسی خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بی بی شہید کا مشن لے کر چلیں گے۔
آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کے ظلم کے باوجود اتنی تعداد میں کارکن جمع ہوئے۔ عوام اب حتمی فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ان حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ ہم عوام کی خدمت کرکے شہید بھٹو کا مشن پورا کریں گے۔آصفہ نے حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اگر بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت جدوجہد کیلئے تیار ہے
جئے بھٹو،
آصفہ بھٹو، pic.twitter.com/kYy2vVtLYR— Ahmed Waqar (@Ahmed_WB) November 30, 2020
ادھر جلسے سےدیگر قائدین نے بھی خطاب کیا مریم نواز نے اپنے خطاب میں حکومت پر شدید تنقید کی انہوں نے اپنے خطاب میں وزیرا عظم عمران خان کو وائرس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملک کو شدید خطرات ہیں.سلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ ملتان والوں آپ کی بہادری کی قائل ہوگئی ہوں.ملتان والوں آپ کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں،عوام اب عمران خان کا لاک ڈاون کرنیوالی ہے۔
نااہلی کے وائرس کو بھگانا ہے۔ ہمارے نہتےکارکنوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں،میں نےکہاجلسہ ہویانہ ہو،عوام کےپاس ضرورپہنچوں گی.چادراورچاردیواری کی پامالی ہورہی ہے.اسٹیڈیم کوتالےلگا دیےگئے،کارکنوں پرظلم ہورہا ہے.اپنی بہن آصفہ بھٹوزرداری کاخیر مقدم کرتی ہوں،پیپلزپارٹی کویوم تاسیس پرمبارک باد پیش کرتی ہوں.