مریم نواز نے عمران خان کو وائرس قرار دے دیا

0
52

مریم نواز نے عمران خان کو وائرس قرار دے دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مریم نواز نے ملتان میں جلسہ سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے عمران خان اور حکومت پر سخت تنقید کی ہے انہو‌ں نے اپنے خطاب میں وزیرا عظم عمران خان کو وائرس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملک کو شدید خطرات ہیں‌.سلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ ملتان والوں آپ کی بہادری کی قائل ہوگئی ہوں.ملتان والوں آپ کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں،عوام اب عمران خان کا لاک ڈاون کرنیوالی ہے۔

نااہلی کے وائرس کو بھگانا ہے۔ ہمارے نہتےکارکنوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں،میں نےکہاجلسہ ہویانہ ہو،عوام کےپاس ضرورپہنچوں گی.چادراورچاردیواری کی پامالی ہورہی ہے.اسٹیڈیم کوتالےلگا دیےگئے،کارکنوں پرظلم ہورہا ہے.اپنی بہن آصفہ بھٹوزرداری کاخیر مقدم کرتی ہوں،پیپلزپارٹی کویوم تاسیس پرمبارک باد پیش کرتی ہوں.


22کروڑعوام کےدکھ کےسامنے ہمارےدکھ کچھ نہیں. نواز شریف نے کہا عوام کےدکھوں پر اپنےذاتی دکھ قربان ہیں.آج روٹی 30روپے ہوجانےاورچولہےٹھنڈےہوجانےکاغم ہے.عوام کےگھروں میں غموں نےڈیرے ڈالےہوئےہیں.اللہ تعالیٰ دشمن بھی کسی کودےتوظرف والادے .ہماراالمیہ یہ ہےکہ ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا،ایک خاتون وزیرنےکہاکہ نوازشریف نےاپنی ماں کی لاش پاکستان پارسل کردی،پاکستان کولگے وائرسوں کا علاج ضروری ہے ،پاکستان کولگے اس مہلک وائرس کا پہلے علاج کیاجائے،

ملتان والوں کی کون سی ادا مریم کو پسند آگئی، برملا اظہار کردیا

Leave a reply