عاصم اظہراورسائرہ شہروز’7 سال بعد اکٹھے ہونے والے بہترین دوست’ کینڈی بسکٹ کا تعاون بھی حاصل

0
104

کراچی : یہ سیزن بھی پاکستان میں ڈراموں ، فلموں اور افسانوں کا سیزن ہے ، کہیں‌نہ کہیں‌سے ضرور ایسی سرگرمیاں سنائی یا دکھائی دیتی ہیں‌،ایسے ہی پاکستانی اداکارہ سائرہ شہروز اور گلوکار عاصم اظہر ایک منی سیریز میں اکٹھے کام کرنے جارہے ہیں۔

ہدایت کار مرتضٰی چوہدری کے مطابق یہ موسیقی پر مبنی ایک منی سیریز ہے جو کینڈی بسکٹ کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے اور یہ منی سیریز 7 اقساط پر مبنی ہے جس میں سائرہ اور عاصم مرکزی کردار نبھائیں گے۔

اس سیریز کے ہدایت کار مرتضٰی چوہدری نے کہا کہ ‘اس سیریز کی کہانی چار دوستوں کی زندگی پر مبنی ہے جو سات سال بعد اکٹھے ہوتے ہیں اور سائرہ ان ہی کا کردار نبھارہے ہیں’۔اس منی سیریز کی کاسٹ میں ہارون شاہد اور حمزہ جمیل بھی موجود ہیں۔

ہدایت کارنے اس کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہاہےکہ اس سیریز میں‌عباس علی خان اس سیریز کی موسیقی پر کام کررہے ہیں اور اس کی پروڈکشن وقاس رضوی کررہے ہیں۔احسن رضا نے اس منی سیریز کا اسکرپٹ تحریر کیا۔

Leave a reply