پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکارعاصم اظہر نے فلٹرز کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے اس مصنوعی خوبصورتی کو اپنانے سے انکار کیا ہے۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار عاصم اظہر نے اپنی ایک تصویر کی جس میں وہ دھوپ میں ایک گراؤنڈ میں ہاتھ میں گٹار پکڑے کھرے ہیں-انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہر گھڑی تیار-
https://www.instagram.com/p/CE1jNInlus7/?igshid=1kl7kjase3q5x
گلوکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں سمیت معروف شخصایت نے بھی رد عمل دیتے ہوئے تعریفی کمنٹس کئے جن میں ایاز سموں، اسد صدیقی، زویا ناصر اور مومن ثاقب شامل ہیں-


جبکہ ایک مداح نے گلوکار کی اس پوسٹ پر تجویز دی کہ فلٹر کے استعمال سے وہ اپنی تصویر کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

ان کی پوسٹ پر مداح نے کمنٹ کیا کہ اگر آپ نے اپنا چہرہ اسموتھ کیا ہوتا تو تصویر بہتر دکھائی دیتی ورنہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

مداح کی بات کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کی فلٹر استعمال کروں تاکہ وہ بچے جو میری تصاویر دیکھتے ہیں وہ عدم تحفظ کا شکار ہوں اور خود کو کمتر سمجھیں۔

عاصم اطہر نے مزید لکھا کہ بچے یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں کہ ان کے چہرے میرے جیسے اسموتھ کیوں نہیں ہیں۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ اصلیت کی جیت ہے آپ کو بھی یہ کرکے دیکھنا چاہیے-

واضح رہے کہ جہاں فلٹر کے استعمال سے کچھ لوگ اچھے نظر آتے ہیں تو دیگر افراد عدم تحفظ کا شکار بھی ہوتے ہیں کہ وہ اتنے پرکشش کیوں نہیں نظر آتے۔

رمشا خان نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا انداز اپنا لیا

حریم فاروق کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین

Shares: