آصف علی زرداری سخت علیل ہیں،خاندان اورپارٹی کے معاملات بلاول بھٹو کے سپرد کردئیے گئے،مبشرلقمان

0
35

لاہور:آصف علی زرداری سخت علیل ہیں،خاندان اورپارٹی کے معاملات بلاول بھٹو کے سپرد کردئیے گئے،اطلاعات کے مطابق سنیئرصحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے سابق صدرآصف علی زرداری کے بارے میں خبردیتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ ان کی صحت کافی بگڑچکی ہے

 

مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ سابق صدرآصف علی زردادی کی طبعیت اس قدربگڑگئی ہے کہ چیئرمین پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے خاندان اورپارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں‌

سنیئرصحافی نے سابق صدرآصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں خبردارکرتےہوئے کہا ہے کہ پہلا موقع ہے کہ پارٹی بھی ان
کی صحت کے حوالے سے سخت پریشان ہے اوران کے قریبی لوگوں نے بھی اس حوالے سے ان کی خرابی صحت پرتشویش کا اظہارکیا ہے

سنیئرصحافی نے ایک اورٹویٹ کی تھی جس میں‌ انہوں‌ نے دعویٰ کیا ہے کہ سروس ہسپتال لاہورسے ایک اہم بڑی شخصیت کوڈسچارج کردیا گیا ہے،

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ فی الحال یہ تونہیں کہا جاسکتا کہ اس شخصیت کوپہلے نیب آفس لے جایا جائے گا یا جیل لیکن یہ کنفرم ہے کہ یہ ایک بہت بڑی شخصیت ہے جونیب کومطلوب تھی

Leave a reply