پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اسٹنٹ رجسٹرار انجینئر عاصم کا قتل،احتجاج کا اعلان
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اسٹنٹ رجسٹرار انجینئر عاصم لانگ اور ان کی اہلیہ کے خلاف بہیمانہ قتل کیخلاف انجینئرنگ کمیونٹی نے آج جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل میں انجینئرنگ کونسل اور دیگر تنظیموں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے عہدیداروں، کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، انجینئرنگ کونسل کے سابق گورننگ باڈی ممبران اور نجینئرنگ کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سینئر وائس چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر نیئر سعید نے، اجلاس میں وائس چیئرمین کے پی کے انجینئر حسین انصاری ، وائس چیئرمین بلوچستان انجینئر ناصر مجید، پی ای سی گورننگ باڈی ممبران، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اشفاق شاہ اور انجینئر سکندر حیات خٹک، انجینئر اظہر السلام سمیت کیپ کے ممبران اور انجینئرنگ کونسل کے ملازمین نے شرکت کی۔
اجلاس میں انجینئر عاصم لانگ اور ان کی اہلیہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی گئی اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ انجینئر عاصم لانگ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اسٹنٹ رجسٹرار تھے۔ وہ انتہائی نفیس اور صلح پسند آدمی تھے۔ بھارہ کہو میں ان کو اور انکی اہلیہ کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ تین روز گزرنے کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انجینئر عاصم لانگ کے قتل سے پوری انجینئرنگ کمیونٹی میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انجینئرنگ کمیونٹی کل انجینئر عاصم لانگ کے قتل کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی، آج بروز جمعہ دن 3 بجے بجے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جبکہ انجینئرنگ کمیونٹی ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ ملک گیر احتجاج میں انجینئرز، انجینئرنگ باڈیز اور کنٹریکٹرز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں انجینئرنگ عاصم لانگ کے قتل پر لائحہ عمل کیلئے ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ شرکاء نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے انجینئر عاصم لانگ کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟