اسلام آباد میں پراسرارآوازوں والے درخت.

اداکار احمد علی اکبر نے سوشل میڈیا پر پُر اسرار آوازوں والے درخت کی ویڈیو شیئر کر دی۔ احمد علی اکبر نے اسلام آباد ٹریل 5 پر ہائیکنگ کے دوران ایک عجیب منظر دیکھا جو دیکھ کر وہ خود بھی دنگ رہ گئے، اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پُراسرار درخت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس حیران کُن تجربے کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ ’جو آپ نے دیکھا اور سنا یہ جھوٹ نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس ویڈیو میں سنائی دی جانے والی آواز کے حوالے سے وارننگ بھی دی‘۔ احمد نے لکھا کہ ’اسلام آباد ٹریل 5 میں عکس بندی کے دوران ہمیں ایک انوکھا تجربہ ہوا، اس درخت میں ایک سکے جتنا بالکل گول سوراخ موجود ہے، اس سوراخ کے اندر سے کچھ عجیب و غریب آوازیں سنائی دے رہی ہیں‘۔

اس درخت سے دراصل کسی کے رونے کی آواز سُنائی دے رہی ہے، اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے انوشے اشرف نے لکھا کہ یہ درخت مدد کا طلب گار ہے، اسے بے حد شدت سے پانی کی ضرورت ہے، یہ آوازیں ہمیں الرٹ کر رہی ہیں ساتھ انہوں نے ایک لنک بھی شیئر کیا جس میں ان آوازوں کی سائنسی وجہ بھی بتائی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
اس پر اسرار درخت کی آوازوں کے بارے میں احمد علی اکبر کے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردِعمل دیا، کسی کا کہنا تھا کہ یہ جنات لگ رہے ہیں جبکہ کئی نے اسے بےحد خوفزدہ قرار دیا۔

Shares: