لاہور پولیس نے 2 روز قبل ساندہ سے اسلحہ کے زور پر اغواء ہونے والا 10 سالہ بچہ طیب بازیاب کرا لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے بچے کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ آئی جی پنجاب نے بچے کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے باحفاظت بازیابی کا حکم دیا تھا۔پولیس نے ٹیکنالوجی اور اسپیشل ٹیموں کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ اغواء کار بچے کو ہربنس پورہ پل پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ملزمان کو ٹریس کر لیا گیا ہے،گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،گاڑی کا روٹ ٹریک کیا جا رہا،ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے،بچے کے والدین نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا،
دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی
منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟
نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار
قبل ازیں رواں برس ماہ جنوری میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، داتا دربارسے 3 ماہ کی بچی کوا غوا کرلیا گیا بچی کے ماموں کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ایف آئی آر کے مطابق والدہ اپنی 3 ماہ کی بچی کواپنے 10 سال کے بیٹے احتشام کے پاس چھوڑ کرسلام کرنے گئی تونامعلوم عورت احتشام کو ورغلا کر بچی کو لے گئی۔
قبل ازیں اسلام پورہ پولیس کی 15 کی کال پر فوری کاروائی ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا، ملزم پابندی کے باوجود سر عام روڈ پر کھڑا فائرنگ کر رہا تھا ،ملزم راشد عرف چُمی کے قبضہ سے ناجائز پستول گولیاں اور خول برآمد کر لیا گیا، ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے,