اسد طورکے کیا طورطریقے تھے ؟خاتون صحافی کوہراساں کیا،یاان کوہراساں کیا گیا:متضاد دعوے

0
42

اسلام آباد:اسد طورکے کیا طورطریقے تھے ؟خاتون صحافی کوہراساں کرنے کے بعد خودساختہ ڈرامہ انجام کی طرف،اطلاعات کےمطابق اس وقت اسد طور کا معاملہ ایک نئی شکل اختیارکرگیا ہےاوریہ اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے نے چند دن پہلے ایک صحافی خاتون ساتھی کی درخواست پرپہلے ہی دو جون کوطلب کررکھا ہے

ادھر بعض میڈیا ذرائع نے بھی یہ تصدیق کی ہے کہ اسد طورکوایف آئی اے نے طلب کررکھا ہے ، بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ کسی کی درخواست پرایف آئی اے نے طلب کررکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اسد طور نے قومی اداروں کے بارے میں پراپیگنڈہ کیا ہے لٰہذا اس کے خلاف مقدمہ کیا جائے

اس حوالے سے ماہرین کہتے ہیں کہ ایف آئی اے براہ راست کسی کی سادہ سی درخواست پراتنی بڑی کارروائی نہیں کرسکتا ، اصل میں اس کے محرکات وہی ہیں جوخاتون صحافی کی طرف سے درخواست میں بیان کیے گئے ہیں‌

یاد رہےکہ مبینہ طورپریہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اسد طور نے اپنی ساتھی صحافی خاتون کوجنسی ہراساں کیا جس پروہ ایف آئی اے گئیں‌‌اورپھر‌ایف‌‌‌‌‌‌‌‌‌ائی‌‌اے‌نے‌اسی حوالے سے طلب کررکھا ہے

دوسری طرف اسد طور کی مسلسل تین دنوں کی مانیٹرنگ کی گئی جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دھوکہ دہی سے کام کررہے ہیں جبکہ تشدد کا واقعہ جو وہ بیان کرتے ہیں ایسا نہیں ہے

ادھر شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے اسد طورپرتشدد کرنے والوں تک پہنچ جائیں گے اوربہت جلد حقائق میڈیا کے سامنے رکھ دیں‌گے

Leave a reply