فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دیں گے، عظمیٰ بخاری

0
59

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم تمام آئینی اور قانونی طریقہ کار فالو کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پاس پنجاب اسمبلی میں آدھی سیٹیں ہیں باقی آدھی کو کس بات کی سزا ہے عمران خان اور ان کی پارٹی استعفے نہیں دے گی۔انھوں نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے اور بعد میں اسپیکر اسمبلی کے پاس گئے کہ ہمارے استعفے قبول نہ کریں عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے تھے لیکن ناکام رہے پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد یا اعتماد کا ووٹ اور اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے حوالے سے ہم تمام آئینی اور قانونی طریقہ کار کو دیکھے گے کوئی بھی کورٹ آئین پاکستان کو روندنے نہیں دے گی۔عمران خان نے تمام تر حربے استعمال کرکے دیکھ لیا ہے

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان عمران خان کے گھر کی لونڈی نہیں ہے چوہدری پرویز الہی کے حوالے سے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی اور نہ ہی عمران خان کی خواہش پر الیکشن کی تاریخ نہیں دے گے اورنہ اس سے بلیک میل ہوں گے پنجاب اسمبلی کسی کی جاگیر نہیں ہے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی سیٹیں برابر ہیں،عمران خان ملکی اداروں کے پیچھے پڑا ہوا ہے،سمجھ نہیں آتی پرویز الہٰی کس غلط فہمی میں مبتلا ہیں،پرویزالہٰی کو عمران خان کے کہنے پر غیرقانونی اقدام نہیں کرنا چاہیے،عمران خان کی خواہش پر کسی کو پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کرنے دیں گے،عمران خان ڈپریشن میں ہے تو کیا اس کی سزا ہمیں دی جائے گی، حمزہ شہباز کی نظرثانی درخواست چھ ماہ سے التواء کا شکار ہے، اگر ہماری درخواست سن لی جائے تو پرویز الہٰی غیر آئینی کام نہیں کر سکیں گے،

ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

Leave a reply