اسمبلی کو واقعی قوم کی اسمبلی ہونے کا اعزاز بحال کریں،اسد عمر
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ایک ایسی قومی اسمبلی میں ا سپیکر کا انتخاب ہوا جس کو قوم مسترد کر چکی ہے
اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کروائیں اور اسمبلی کو واقعی قوم کی اسمبلی ہونے کا اعزاز بحال کریں، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ اسپیکر رینٹل پاور میں کرپشن کرنے والے کو بنایا گیا قائد ایوان مقصود چپڑاسی کے نام پر کرپشن کرنے والے کو بنایا گیا ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لوگ ایک آزاد، خودمختار پاکستان کے لیے سڑکوں پر آتے رہیں گے ہمیں سنسر کر سکتے ہیں،پابندی لگا سکتے ہیں ہمیں بلیک آؤٹ کر سکتے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فواد چودھری نے کہا کہ آدھی اسمبلی استعفیٰ دے چکی ہے،آدھے ارکان کی عدم موجودگی میں اسپیکر کا انتخاب سمیت سب کچھ غیر قانونی ہے،ڈرامہ جلد از جلد ختم ہو کر نئے انتخابات کرائے جائیں، پورا ملک مسترد کر چکا ہے
قبل ازیں راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ساتھی ارکان نے راجہ پرویز اشرف کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی ، انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سپیکر کے عہدے کیلئے اکلوتے امیدوار تھے لہذا وہ سپیکر منتخب ہو چکے ہیں سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف سے ان کے عہدے کا حلف لیا
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے
استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری
پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار
امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان
جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات