مظفرآباد : ن لیگی رہنما راجہ فاروق حیدر کے حلقے میں علی امین گنڈہ پور،مراد سعید پرقاتلانہ حملہ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ آزاد کشمیر کے رہنما راجہ فاروق حیدر کے حلقے میں نامعلوم افراد نے وفاقی وزرا پر قاتلانہ حملہ کردیا ہے

آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں کامیابی کےلیے ہر جماعت جلسے جلوسوں کا انعقاد کررہی ہے اور جس میں مرکزی قائدین بھی شرکت کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر مراد سعید لیگی رہنما فاروق حیدر کے حلقے میں انتخابی مہم کےلیے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

مقامی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے حلقے میں داخل ہوتے ہی پی ٹی آئی قافلے پر فائرنگ شروع ہوگئی ، یہ فائرنگ جس قافلے پر ہوئی پی ٹی آئی کے اس قافلے میں علی گنڈا پور، مراد سعید سردار تنویر الیاس اور مقامی قیادت موجود تھی

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید، علی امین گنڈا پور کے ہمراہ حلقے میں جارہے تھے کہ پہاڑوں سے پتھراؤ شروع ہوگیا جب کہ ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی مراد سعید کے قافلے میں شامل گاڑی پر بھی لگی

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء کی آمد پر ڈنڈا بردار لوگ بھی شاہراہوں پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فاروق حیدر نے مراد سعید کو اپنے حلقے میں آنے سے متعلق دھمکی دی تھی، حادثے کے باوجود مراد سعید اور علی امین گنڈا پور لیگی رہنما فاروق حیدر کے حلقے کی جانب رواں دواں ہیں

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس حملے سے قبل مریم نواز اور ن لیگی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی تھی جس میں وفاقی وزرا کی طرف سے اس حلقے میں کمپین کرنے کے معاملے پربھی بات چیت ہوئی

بعض حلقوں نے دعوی کیا ہے کہ مریم نواز نے راجہ فاروق حیدر کو نصیحت کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی وزرا کو اپنے حلقے میں گھسنے پرسخت جواب دیں‌ اورٹھیک اس فون کے آدھے گھنٹے بعد یہ واقعہ ہوگیا

Shares: