چیئرمین پیمرا نے گورنرپنجاب سےاچانک ملاقات کیوں کی؟اہم وجہ سامنےآگئی

0
52
چیئرمین-پیمرا-نے-گورنرپنجاب-سےاچانک-ملاقات-کیوں-کی؟اہم-وجہ-سامنےآگئی #Baaghi

لاہور:چیئرمین پیمرا نے گورنرپنجاب سےاچانک ملاقات کیوں کی؟اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ، ڈائریکٹر جنرل (میڈیا و تعلقاتِ عامہ) محمد طاہراور ریجنل جنرل منیجراکرام برکت نے آج گورنرپنجاب جناب چوہدری محمد سرور سے لاہور میں ان کے سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اور پیمرا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس ملاقات کے دوران چیئرمین پیمرا نے پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کی صنعت سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور اس صنعت کے مسائل کے حل میں مدد کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے تعمیری کردار کو سراہا۔

 

 

گورنر پنجاب نے پاکستان میں میڈیا صنعت کوبہتربنانے اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی آواز کو پھیلانے کیلئے پیمرا کے تخلیقی کردار کی تعریف کی۔ گورنر پنجاب نے پیمرا کی سالانہ کارگردگی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی اشاعت سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور حکومتی اداروںکو پیمرا کی جانب سے کئے گئے ریگولیٹری اقدامات اور ان کے معاشی اثرات کا بھی مو¿ثر انداز میں پتہ چل سکے گا۔

چیئرمین پیمرا نے پنجاب میں الیکٹرانک میڈیا کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے اور ذرائع ابلاغ کی صنعت کی ترقی کےلئے کی گئی کوششوں پر اظہارِ تشکر کیا اور یقین دلایا کہ پیمرا صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبے میں ریگولیٹری اقدام کو موثر انداز میں نافذ کرے گا۔

Leave a reply