غیر قانونی موبائل کی خرید و فروخت میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز, موٹر سائیکل لفٹرز اور IR’s میں مطلوب ملزمان کیخلاف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا, ملزمان میں 10 مطلوب منشیات فروش, 1 جواری اور 1 گٹکاماوا سپلائر شامل ہیں, گرفتار ملزمان پولیس کو جاری کردہ IR’s اور دیگر جرائم میں مطلوب تھے ملزمان سے چرس, کرسٹال, آئس اور گٹکا ماوا برآمد کیا گیا. ملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ, نیپئر, کلاکوٹ, نبی بخش اور کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کی شناخت راہول دانش, جلال, فضل الدین, عبدالغفار, نعیم عرف لمبو, یشوا, آصف, عابد , انیس,عزیز اللہ, عبدالستار عرف فوجی اور راحیل کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان عادی،پیشہ ور ہیں اور پولیس کو مختلف جرائم میں مطلوب تھے,

گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1. ملزم عزیز اللہ اس سے قبل منشیات فروشی کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
2. ملزم عابد اس سے قبل جوا کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے,ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

دوسری جانب غیر قانونی موبائل کی خرید و فروخت میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان سے 16 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، ملزمان کی شناخت شاہ رخ, رفیق, ریاض, آفتاب عالم, شعیب, عبدالشکور, محمد سلیم, علی حیدر, بابر اور عمر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے.ملزمان شاہ ولی اللہ روڈ پر کھلے عام موبائل فونز فروخت کررہے تھے.کھلے عام موبائل فونز کی فروخت کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا تھا.ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے. ملزمان سے برآمدہ موبائل فونز کے متعلق CPLC سے معلومات حاصل کی جا رہی ہے.

Leave a reply