یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

0
97

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس کے باوجود زیادتی کیسز میں کمی نہیں آ رہی، پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک روز میں مبینہ زیادتی کے چھ سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ،جبکہ اغوا کے بھی دو کیسز سامنے آئے ہیں، پولیس نے کچھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے قصہ تاندلیانوالہ کی رہائشی نسیم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم شانی نے مبینہ طور پر اسے شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے

دس سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا پیرمحل چک 700گ ب میں امام مسجد حافظ عرفان نے دس سالہ بچے مبین علی کو مسجد کے حجرے میں زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا جس پرپولیس نے امام مسجد کوگرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

شادی شدہ خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے بلال نگر کے رہائشی تیمور رضا نے پولیس کو بتایا کہ عمران نے اس کی اہلیہ ثمینہ بی بی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی

تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 41ج ب کی رہائشی عیداں نامی خاتون نے پولیس کو بتایا وہ گھر پر اکیلی تھی کہ اسی دوران اس کا دیور نصیر احمد گھر میں آ گیا اور اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا جبکہ اس نے مزاحمت کرتے ہوئے کوشش ناکام بنا دی جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

خاتون سے ہاتھا پائی کرنیوالے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تھانہ ویمن میں مقدمے کا اندراج کرواتے ہوئے ریحانہ نے پولیس کو بتایا وہ اپنے کام سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہی تھی کہ علی رضا اور اسکے دیگر ساتھیوں نے اس سے متعلق بے ہودہ گفتگو کرنا شروع کر دیں جنہیں منع کرنے پر ملزموں کی جانب سے مبینہ طور پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

دو مختلف واقعات میں دو کم سن بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے اعوان ٹاؤن کے رہائشی غلام حسین نے مقدمے کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا اس کا 12 سالہ بیٹا حسنین علی گلی میں کھیل رہا تھا اسی دوران نامعلوم ملزموں نے اسے مبینہ طور پر اغوا کر لیا جبکہ منصورہ آباد کے علاقے لائل پور روڈ کے رہائشی اعجاز نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا اس کا 12 سالہ بیٹا اسد گھر سے نماز پڑھنے نکلا جسے راستے میں نامعلوم ملزموں کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

Leave a reply