مارچ میں مارچ،کونسی نماز پڑھیں گے اسلام آباد، مولانا کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس جاری ہے
پی ڈی ایم اسلام آباد میں دھرنا دینے سے پیچھے ہٹ گئی،مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے اسلام آباد میں ایک روزہ شو کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ اسلام آباد میں بھرپور انداز میں احتجاجی جلسہ کیا جائے،ملک بھر سے کارکنان کو جلسہ کے لیے فوری متحرک کرنے کی تجویز دی گئی،
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس اسلام آباد میں جاری pic.twitter.com/WNSlRRswzO
— Hafiz Hamdullah Jan (@HafizHamdullahf) December 6, 2021
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں سے فوری استعفوں پر بضد ہیں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا اجلاس میں سخت موقف سامنے آیا ہے ،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے دے کرعوام کے ساتھ کھڑے ہونا چاہے،اگر آج کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو پی ڈی ایم کی تحریک کا کیا فائدہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی اور کہا کہ فیصلہ کریں ورنہ میں سربراہی سے مستعفی ہوتا ہوں،
اجلاس میں پہلی تجویز آئی کہ اسمبلیوں سے فورا مستعفی ہوجانا چاہیے،دوسری تجویز دی گئی کہ اسمبلیوں سے ساری اپوزیشن مستعفی ہوجائے تو فائدہ ہوگا،تیسری تجویز دی گئی کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کوقومی اسمبلی کا مستقل بائیکاٹ کرنا چاہیے قومی اسمبلی سے بائیکاٹ کے معاملہ پر پیپلزپارٹی اور اے این پی سے رابطہ کیا جانا چاہیے
پی ڈی ایم اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ویڈیو لنک کےذریعے شریک ہیں ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اسمبلیوں سے فوری استعفوں پر متفق نہ ہو سکیں، اراکین نے رائے دی کہ استعفوں کا معاملہ لانگ مارچ کے بعد زیر غور لایا جائے،پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں 3روزہ قیام پر اتفاق کرلیا،پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو کارکنوں کو جمع کرنے پر اتفاق کیا،لانگ مارچ کے شرکاء جمعہ کی نماز اسلام آباد میں ادا کریں گے،لانگ مارچ 23 مارچ 2022 کو اسلام آباد پہنچے گا،
پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب، شہباز شریف کا وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ
بزدار بڑا کھلاڑی نکلا،کس جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی ؟
ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال
یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان
چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان
سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”
مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا
اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا
اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے
سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا
سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب
ابو نہیں بیٹا بچاؤ مہم آج چلی، شکست پر پاکستانی ٹرمپ کا ردعمل قوم نے دیکھ لیا،مریم نواز
ہم دیکھیں گے آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے،بلاول
بزدار کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کب ہو گی؟ بڑا فیصلہ ہو گیا
پی ڈی ایم کا فیصلہ کن اجلاس طلب،لانگ مارچ کا اعلان بھی متوقع