حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کے کہنے پر مراد علی شاہ نے مجھے مروانے کا پلان بنایا ہے۔ایک پلان کے تحت ایس آئی جو سینٹر میرے کمرے میں کالا ناگ بھیجا گیا، سینیٹ الیکشن کو چوری کرنے کے لئے پیپلزپارٹی انتقامی کارروائیاں کروا رہی ہے، حوصلے بلند عمران خان کے سپاہی ہیں مافیاز سے لڑتے رہیں گے جیتے جی کوئی آواز بند نہیں کر سکتا۔
کراچی: قائد حزب اختلاف حلیم عادل کو اے ٹی سی کلفٹن کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے حلیم عادل شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھجنے کا حکم دیا عدالت نے حلیم عادل شیخ 25 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد ملیر کی عدالت میں حلیم عادل شیخ کو پیش کیا گیا۔ میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا مجھے قتل کروانے کے لئے میرے کمرے میں کالا ناگ چھوڑا گیا بلاول نے مراد علی شاہ کے ذریعے مجھے مروانے کی کوشش کی، ڈی ایس پی آفتاب عالم گواہ ہیں انہوں نے خود سانپ کو میرے کمرے میں دیکھا، حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ گھومتے دیکھا تھا، ڈی ایس پی آفتاب عالم نے میڈیا کے سامنے اس بات کی تصدیق بھی کی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا آصف علی زرداری کے بیٹے کی ہدایات پر مراد علی شاہ نے مجھے مارنے کا پلان بنایا ہے، میرے کمرے میں کالا سانپ بھیجا گیا پولیس گواہ ہے ان کے سامنے سانپ کو آدھا مارا پولیس نے سانپ کو پورا مارا ہے اور وڈیو بھی بنائی ہے ان کے پاس موجود ہے، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو وڈیو بھیجی گئی ہے۔ مینے خود سانپ کو مارا خون بہتا ہوئے سانپ کی وڈیو پولیس افسران کے پاس ہیں۔ اس شہر میں چیف جسٹس شرجیل میمن کے کمرے سے شراب نکالتے ہیں جس کو شہد بنا دیا جاتا ہے ہم کہہ رہے ہیں یہ سانپ تھا لیکن یہ لوگ اب کہیں گے یہ رسی تھی۔ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں جہاں چاہیں بند کر دیں ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اپنے ورکروں اور ٹائیگروں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ساتھ کھڑے ہیں۔ سمیر شیخ کو بھی کل انتقامی کارروائی کے بنا پر گرفتار کروایا ہے۔سمیر میر شیخ نے مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا بیان دیا تھا سمیر شیخ میر محمد شیخ سابق ایڈووکیٹ جنرل کا بیٹا ہے جس نے بینظیر کو بتایا تھا کہ عبداللہ شاہ نے مرتضیٰ بھٹو کو قتل کروایا ہے۔ ہمارے ٹھٹھہ کے صدر ارسلان بروہی کے والد کو گرفتار کروایا جس کی مزمت کرتے ہیں۔ میرے حلقے سے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر رہے ہیں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سینیٹ کے الیکشن کو چوری کرنے کے لئے سازش کی جارہی ہے یہ میں سندھ کا اپوزیشن لیڈر ہوں مجھے دہشتگردی سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ مجھ پر جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ پیپزپارٹی نے دہشتگردی کے بعد اب سانپ گردی بھی شروع کر دی ہے، الحمد اللہ ہمارے جذبے جوان ہیں سازشوں کو مقابلہ کریں گے۔پی ٹی آئی کو کوئی بھی رکن یہ سوچ نہیں سکتا کہ ان چوروں کو سینیٹ کا ووٹ دیگا۔ دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بھائی علیم عادل شیخ، نعیم عادل شیخ پی ایس 88 کے پی ٹی آئی سابقہ امیدوار جانشیر جونیجو نے ملیر عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ملیر کی عدالت میں آج حلیم عادل شیخ کو پیش کیا گیا جس کی گرفتاری بھی شو کر دی گئی ہے جس کے بعد بنا کسی جواز کے ایک سیاسی کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ پولیس مکمل سیاسی بن چکی ہے۔

Shares: