اٹک جیل میں برے حالات تھے، زمین پر سلایا گیا،‏عمران خان

اڈیالہ جیل، کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی بیٹی اور داماد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے
0
138
imran khan

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والے ان افراد کو جن پر تشدد ہوا واپس لے لیں گے،‏

اڈیالہ جیل میں غیر رسمی بات چیت کے دوران عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمیں چاہیے تھا ہم تینوں جماعتوں سنی اتحاد کونسل،مجلس وحدت المسلمین اور جے یو آئی شیرانی گروپ سے اتحاد کرتے،‏آئی ایم ایف سے قرض لینے سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے،سیاسی استحکام تب ہی ہو گا تب عوام کو اس کا چوری ہونے والا مینڈیٹ واپس کیا جائے گا،‏اٹک جیل میں برے حالات تھے، بہت سختی کی گئی، زمین پر سلایا گیا،‏صاف شفاف انتخابات کروائیں جو بھی آئے مجھے منظور ہو گا، ایک قوم بن پر اصلاحات کی ضرورت ہے، جرمنی اور جاپان بھی ایک قوم بنی تھی، ‏علی امین اور شہباز ملاقات سے کوئی برف نہیں پگھلی ۔برف اس وقت پگھلے گی جب ھمارے مینڈیٹ پر پڑنے والے ڈاکے کو ریورس کیا جاے گا ۔‏پاکستان میں ہونے والے انتخابات کا فوری طور پر آڈٹ کروایا جائےہماری اکانومی ڈوب رہی ہے، ملک میں سخت ریفارمز کی ضرورت ہے، ‏یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سینٹ الیکشن میں پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا آج تک کیس نہیں چل سکا، ‏آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو دھاندلی کا معاملہ ایک گھنٹے میں حل ہو جاتا،

آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے احتجاج درست ، گنڈاپور کو شہباز شریف کے ساتھ تصاویر نہیں بنوانی چاہئے تھی،عمران خان
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کا فنڈ جاری نہیں کرے گی،آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے جو احتجاج ہوا وہ درست تھا ، اسٹیٹ مخالف نعرے بازی کا علم نہیں ، علی امین گنڈاپور کو شہباز شریف کے ساتھ تصاویر نہیں بنوانی چاہئے تھی،3 کروڑ ووٹ ہماری جماعت کو ملے اور 3 کروڑ 17 جماعتوں کو مل کر،پاکستان میں ہونے والے انتخابات کا فوری طور پر آڈٹ کروایا جائے،

عمران خان سے جب شیخ رشید کے بارے میں سوال کیا گیا تو عمران خان نے جواب دیا کہ "‏شیخ رشید کا شغل، ہنسی مذاق مس کریں گے،

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،اڈیالہ جیل میں سماعت 20 مارچ تک ملتوی
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا ،ایک گواہ کا بیان قلمبند اور ایک گواہ پر جرح مکمل ہو گئی،عدالت نے سماعت بدھ 20 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی،پراسیکیوشن کی جانب سے دو گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا،وکلاء صفائی نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی جبکہ عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا،گواہان میں چیف فنانشل آفسیر القادر یونیورسٹی شامل تھے،نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر چودھری نذر، عرفان بھولا و دیگر پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء چودھری ظہیر عباس، عثمان گل و دیگر پیش ہوئے،دوران سماعت بشری بی بی کی بیٹی اورداماد بھی کمرہ عدالت موجود تھے،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے چیف فنانشل آفیسر زاہد حنیف پر جرح مکمل کرلی ،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند بھی کیا گیا ، سی ایف او القادر یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشری بی بی القادر ٹرسٹ کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل نہیں ۔القادر ٹرسٹ کے ملازمین کی ہائیرنگ اور فائرنگ میں عمران خان اور بشری بی بی کا کوئی عمل دخل نہیں ۔ یہ درست ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی نے ٹرسٹ کی منیجمنٹ کمیٹی کے فیصلوں سے کوئی اختلاف نہیں کیا ۔یہ درست ہے کہ ٹرسٹ کے اکائونٹ سے کوئی رقم عمران خان اور بشری بی بی کے اکائونٹ میں ٹرانسفر نہیں ہوئی۔یہ درست ہے کہ ٹرسٹ کی زمین القادر یونیورسٹی کے قیام کے مقصد کیلئے تھی ۔ ریکارڈ کے مطابق ٹرسٹ کے تمام اثاثے ٹرسٹ کے مفاد کیلئے ہیں ۔یہ درست ہے کہ ٹرسٹ کے اثاثوں سے ٹرسٹی کوئی فائدہ نہیں لے سکتے ۔ درست ہے کہ ٹرسٹی کا رشتہ دار یا ملازم بھی ٹرسٹ کے اثاثوں سے کوئی فائدہ نہیں لے سکتا ۔درست ہے ٹرسٹی ٹرسٹ کی زمین کو مستقبل میں ذاتی استعمال میں نہیں جاسکتے ۔یہ درست ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی ٹرسٹ کی زمین اور اثاثوں کے بینفشری نہیں ہیں ۔ یہ درست کہ ٹرسٹ کے اثاثوں کے بینفشری ٹرسٹ میں پڑھنے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبرز ہیں ۔ درست ہے کہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی کسی بھی صورت ٹرسٹ کے اثاثوں کے بینفشری نہیں ہیں ۔ 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

 بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

مراد سعید بھی سینیٹ کے امیدوار،اظہر مشوانی کورنگ،زلفی بخاری،حامد خان، یاسمین راشد ،صنم جاوید بھی امیدوار
دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ، خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید ، فیصل جاوید،مرزا محمد آفریدی اور عرفان سلیم،خرم ذیشان اور اظہر مشوانی امیدوار ہوں گے ،اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار ہوں گے .خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز امیدوار ہوں گی،پنجاب سے حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے ،پنجاب میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی ،پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی

Leave a reply