اٹک میں شدیدگرمی کی لہر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

0
24

اٹک وگردونواح میں سورج آگ برسانے لگا شدیدگرمی سے عوام عاجز آگئے لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ مساجداورچوکوں میں ٹھنڈے شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیاگیا ۔

ٹریفک پولیس عملہ بھی ڈیوٹی کےساتھ ساتھ آنے جانے والے لوگوں کو شربت پیش کرنے میں مصروف ہیں ۔شدیدگرمی میں واپڈکی جانب سےوقفہ وقفہ سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے۔جس نے عوام کی ناک میں دم کررکھاہے۔

حافظ خلیل احمداٹک

Leave a reply