الٹی گنتی شروع :مریم نوازکی ویڈیو کے بعد آڈیو لیک:سچ کوجھوٹ اور جھوٹ کوسچ بنانے میں میڈیا وارسامنے آگئی

لاہور:الٹی گنتی شروع :مریم نوازکی ویڈیو کے بعد آڈیو لیک:سچ کوجھوٹ اور جھوٹ کوسچ بنانے میں میڈیا وارسامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم سیاسی جانشین مریم نواز کس طرح میڈیا کواپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرتی ہیں اوروزیراعظم عمران خان کے خلاف کس طرح من گھڑت پراپیگنڈہ کرنے میں‌ماہر ہیں اس کا ثبوت ایک آڈیو کے ذریعے قوم کےسامنے آگیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق چند دن پہلے جس طرح مریم نواز کی ایک ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ نوازشریف کے نافرمان میڈیا کے خلاف ہدایات دے رہی تھیں ، اسی طرح آج ایک آڈیو منظرعام پرآئی ہےجس میں وہی تاریخ وہی انداز اور وہی سازش اختیار کی گئی ہے جوویڈیو میں اختیار کی گئی تھی

 

اس آڈیو میں نوازشریف کی سیاسی جانشین اور قومی اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کرنے میں اپنی مثال اپ رکھنے والی ن لیگ کی رہنما مریم نواز کسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتارہی ہیں کہ میڈیا ہمارے اور ہمارے مخالف یعنی عمران خان اور ہمارا موقف قوم کے سامنے پیش کررہا تھا

مریم اس آڈیو میں کہتی ہیں کہ پہلے میں نے جیو سےبات کی پھر جب محسوس کیا کہ جیو جس طرح میں کہہ رہی ہوں اس طرح خبرکوبنا کر پیش نہیں کررہا تو پھر میں‌نے میر شکیل الرحمن سے پرسنلی بات کی اور ان سے کہا کہ یہ بات ٹھیک نہیں ہے کہ آپ کا چینل دونوں فریقین کا موقف قوم کے سامنے رکھ رہا ہے اس سے ہمیں نقصان ہورہا ہے

مریم نواز کہتی ہیں کہ میں نے میر شکیل الرحمن سے کہا کہ آپ ہمارا موقف پیش کریں اور عمران خان کا موقف ہٹا دیں ،مریم نواز کہتی ہیں پھر میر شکیل نے ایسے ہی کیا اور ہماری مرضی کے مطابق خبریں اور موقف کو پیش کیا اور عمران خان کے موقف کو ہٹا دیا گیا

پھر مریم نواز کہتی ہے کہ پھر میں نے ایک اور نجی چینل کے مالک سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ دیکھنا کہ میں‌عمران خان کے ساتھ کیا کرتا ، مریم پھرجس سے ہم کلام ہوتی ہیں ان سے کہتی ہیں‌کہ پھر ہم نے جس طرح‌کہا انہوں‌نے کردکھایا اورپھرعمران خان کو جھوٹا ثابت کردکھایا

ادھر مریم نواز کی اس آڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد پارٹی کے پرانے نظریاتی کارکنان کے سرشرم سے جھُک گئےہیں اور انکا کہنا ہے کہ مریم نواز کی وجہ سے پارٹی کےلیے اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے، مریم ہی وہ مہرہ ہے جس نے پاکستانی سیاست میں جھوٹ ، فریب اور لعن طعن کو متعارف کروایا اور یہی وہ حرکتیں ہیں کہ آج پوری قوم کے سامنےپارٹی رسوا ہورہی ہے اور وہ ڈھٹائی کے ساتھ اپنے مشن پر لگی ہوئی ہے

 

Comments are closed.