جلاو گھیراؤ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ رہنما تحریک انصاف کی آڈیو لیک

0
30

ملتان:تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی آڈیو لیک ہوکرسامنے آگئی ہے ، تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگراس آڈیوپیغام میں پی ٹی آئی ایم این ایز کو قیادت کے احکامات دے رہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگرکی لیک ہونے والی آڈیو میں جوہدایات عامر ڈوگر دے رہے ہیں ان کے مطابق وہ پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تین دن احتجاج کریں گے

 

عامر ڈوگراس آڈیو پیغام میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ تین دن احتجاج کے ساتھ ساتھ روڈ بلاک کریں،عامر ڈوگر کی طرف سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ سب کے لیے سختی سے ہدایات ہیں ایم این ایز کو جو جو مقام الاٹ ہوا،عامر ڈوگر کی طرف سے پی ٹی آئی کے رہنماوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ جہاں موجود ہوں وہاں سے اپنی ویڈیوز بھیجیں۔

ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کا یہ آڈیو پیغام یہ آڈیو لیک ظاہر کرتی ہےکہ عمران خان پر حملے کے وقت ہونے والے فائرنگ واقعہ کے بعد کا جلاؤ گھیراؤ منظم اور منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ان کی پراپیگنڈہ مشینری نے اس احتجاج کو شدید عوامی ری ایکشن بنا کر پیش کیا

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عامرڈوگر کی اس آڈیو لیک نے عوامی ری ایکشن کا بھرم کھول کر رکھ دیا،

Leave a reply