آڈیو لیکس کمیشن نے زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی آڈیو کمیشن کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آیا ہے
آڈیو لیکس کمیشن نے زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیے ،پیمرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مبینہ آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ تیار کرکے ٹرانسکرپٹ کی تصدیق بھی کردی ،سپریم کورٹ کے جج اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کر دیا گیا،عمران خان اور مسرت چیمہ کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کر دیا گیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی خوشدامن اور وکیل کی اہلیہ کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کر دیا گیا،چودھری پرویز الٰہی اور ارشد جوجا ایڈووکیٹ کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کر دیا گیا،
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل طارق رحیم کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کر دیا گیا،چودھری پرویز الٰہی اور صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کر دیا گیا،فواد چودھری اور ان کے بھائی فیصل چودھری کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کر دیا گیا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کر دیا گیا،
واضح رہے کہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے تحقیقات کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کرنا شروع کردیے 4 شخصیات کو 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے جن میں صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری اور خواجہ طارق رحیم ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں انکوائری کمیشن کا اجلاس 27 مئی کی صبح 10 سپریم کورٹ میں ہو گا۔
واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا