انٹرنیشنل کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان ہے جبکہ بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے کل بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں مدمقابل ہونا ہے اور ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف تو گرین شرٹس کو کامیابی ملی لیکن روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تاہم دوسری جانب آسٹریلیا اب تک ٹورنامنٹ میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا، کینگروز نے بھی اب تک 3 میچز کھیلے جس میں 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی جبکہ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق کل آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کل نائب کپتان شاداب خان کو ڈراپ کرکے لیگ اسپنر اسامہ میر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟
توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
تاہم واضح رہے کہ شاداب خان ایشا کپ سے اب تک ورلڈکپ میں بھی کوئی اچھی کار کردگی نہیں دکھا سکے، جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید کی جا رہی ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کل دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔